Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری سنت ورلڈ کپ 2019کھیلنے کے خواہاں

سری سنت ورلڈ کپ 2019کھیلنے کے خواہاں

نئی دہلی۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے متنازعہ فاسٹ بولر سری سنت نے ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی ہے اور اسکے لئے انہوں ہندوستان ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی سچن تنڈولکر کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان کا حولہ دیا جوکہ 40 برس کی عمر کے آس پاس بھی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔سری سنت نے کہا ہے کہ میں ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، یہ تقریباً ناممکن لیکن کرشمہ ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ یہ موقع مل سکتا ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر بھی فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے بعد کرکٹ میں واپس لوٹے، میں امید کرتا ہوں کہ ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوگا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی کیرالا ہائیکورٹ نے ان پر سے فکسنگ مقدمہ میں تاحیات پابندی اٹھاتے ہوئے بی سی سی آئی کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس پابندی کا فوری خاتمہ کرے۔یادرہیکہ سری سنت کو اسپاٹ فکسنگ کے مقدمہ میں تاحیاب پابندی کا سامنا تھا لیکن مدراس ہائی کورٹ نے اس پابندی کو برخاست کیا ہے تاہم بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ اس فیصلہ کا بورڈ کی قانونی ٹیم مطالعہ کررہی ہے جس کے بعد اس پر کوئی فیصلہ ہوگا۔ان حالات میں سری سنت جوکہ 34 برس کے ہوچکے ہیں اور گذشتہ چند برسوں سے وہ کوئی مسابقتی مقابلہ بھی نہیں کھیلا ہے اس کے باوجود وہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT