Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری سنت پر پابندی کے معاملے میں سپریم کورٹ کا بی سی سی آئی کو نوٹس

سری سنت پر پابندی کے معاملے میں سپریم کورٹ کا بی سی سی آئی کو نوٹس

نئی دہلی،5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی عدالت عظمی سپریم کورٹ نے کرکٹر ایس سری سنت پرتاحیات پابندی کے خلاف اپیل کے معاملے میں پیر کو سماعت کرتے ہوئے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بي سي سي آئی) کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر اندر جواب مانگا ہے ۔ہندستانی کرکٹر سری سنت نے کیرالہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں بورڈ کی طرف سے ان پر لگائی گئی تاحیات پابندی کو برقرار رکھا گیا تھا۔بی سی سی آئی کو سری سنت کی اس درخواست پر جواب دینے کیلئے چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سری سنت پر انڈین پریمیئر لیگ 2013 کے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے بعد بی سی سی آئی نے تاحیات پابندی لگائی تھی۔ سری سنت آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کے کھلاڑی تھے ۔عدالت عظمی نے سری سنت کی درخواست پر پانچ فروری کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس میں کرکٹر نے کیرالہ ہائی کورٹ کے ان پر لگائے گئے تاحیات پابندی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ۔واحد جج کی سنگل بنچ نے فاسٹ بولر کی حمایت میں فیصلہ سناتے ہوئے ان پر سے تاحیات پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن بی سی سی آئی نے اس بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس پر سماعت کرتے ہوئے کیرل ہائی کورٹ کی بینچ نے ہندستانی بورڈ کی حمایت میں فیصلہ دیا اور سری سنت پر تاحیات پابندی کو برقرار رکھا۔عدالت کی دلیل تھی کہ کرکٹر پر لگائی گئی پابندی ان کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔وہیں بی سی سی آئی نے دلیل دی تھی کہ سری سنت کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں پختہ ثبوت ملے ہیں اور اسی کی بنیاد پر انہیں کرکٹ سے تاحیات معتوب کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT