Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سری سیلم پراجکٹ سے پانی کے اخراج کا عمل جاری

سری سیلم پراجکٹ سے پانی کے اخراج کا عمل جاری

ناگر جنا ساگر میں پانی کی مقدار میں اضافہ ، دیگر پراجکٹس کیلئے پانی کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے سری سیلم پراجکٹ میں بالائی آبگیر علاقوں سے پانی کے تیزی سے بہاؤ کی وجہ سے فی الوقت سری سیلم پراجکٹ کے چار گیٹس ( دروازے ) کھول کر ناگر جنا ساگر پراجکٹ کے لیے پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جب کہ سری سیلم پراجکٹ میں ان فلو 1.53 لاکھ کیوسکس رہنے پر سری سیلم پراجکٹ سے آوٹ فلو ( پانی کا اخراج ) 1.98 لاکھ کیو سکس بتایا جاتا ہے ۔ اس طرح فی الوقت سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب 883.30 فٹ رہنے پر پراجکٹ میں پانی کا ذخیرہ 208 ٹی ایم سی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں سری سیلم پراجکٹ میں 13 یونٹس کے ذریعہ مکمل طور پر برقی پیداوار کی جارہی ہے ۔ پراجکٹ ذرائع کے مطابق ناگر جنا ساگر پراجکٹ میں سری سیلم پراجکٹ سے خارج کردہ پانی تیز بہاؤ کے ساتھ جمع ہورہا ہے جب کہ ناگر جنا ساگر پراجکٹ میں ان فلو ( پانی کا بہاؤ ) 1.82 لاکھ کیو سکس رہنے پر آوٹ فلو ( پانی کا اخراج ناگر جنا ساگر پراجکٹ سے ) 1.800 کیوسکس کیا جارہا ہے ۔ ناگر جنا ساگر پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فیٹ ہے لیکن فی الوقت ناگر جنا ساگر پراجکٹ میں پانی کے تیز بہاؤ کے نتیجہ میں پراجکٹ کی جملہ سطح آب 566 تک پہونچ گئی ہے ۔ اسی طرح ناگر جناساگر پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ کی مقدار 312 ٹی ایم سی کے منجملہ فی الوقت 244 ٹی ایم سی پایا جاتا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ناگر جناساگر پراجکٹ سے آندھرا پردیش کے لیے اب تک 34.54 ٹی ایم سی پانی چھوڑا گیا جس میں رائیٹ کنال کے ذریعہ 6.51 پوتی ریڈی پاڈو کے لیے 23.42 ٹی ایم سی اور ہندری نیوا کے لیے 4.57 ٹی ایم سی شامل ہے جب کہ ناگر جنا ساگر پراجکٹ سے تلنگانہ کے لیے اب تک 12.59 ٹی ایم سی پانی چھوڑا گیا ۔ جس میں حیدرآباد کو پینے کے پانی کی سربراہی کے لیے 7.62 ٹی ایم سی کلواکرتی کے لیے 4.96 ٹی ایم سی پانی شامل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT