Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / سری سیلم پراجکٹ کے ذریعہ فاضل پانی کا اخراج

سری سیلم پراجکٹ کے ذریعہ فاضل پانی کا اخراج

آٹھ گیٹس کھول دیئے گئے، ناگرجنا ساگر کی سطح آب میں اضافہ
حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے سری سیلم پراجکٹ میں کرناٹک علاقہ سے پانی کے تیز بہاؤ کے نتیجہ میں آج سری سیلم پراجکٹ کے 8 گیٹس (دروازے) کھول دیئے گئے تاکہ فاضل پانی کا اخراج کرکے اس پانی کو ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہوسکے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سری سیلم پراجکٹ میں کرناٹک علاقہ سے دو لاکھ 33 ہزار 989 کیوسیکس (2,33,989) کیوسیکس پانی کا بہاؤ آرہا ہے اور سری سیلم پراجکٹ کے ذریعہ 1.67 لاکھ کیوسیکس پانی خارج کیا جارہا ہے اب جبکہ سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب تقریباً مکمل ہوچکی ہے تو سری سیلم پراجکٹ کے دائیں و بائیں کنالوں کے برقی پیداواری پراجکٹس کے برقی کی پیداوار بہتر انداز میں کی جارہی ہے۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کو سری سیلم پراجکٹ سے 73,921 کیوسیکس پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ پوتی لیڈی پاڈو ہیڈ ریگولیٹر کیلئے 11 ہزار کیوسیکس، کلواکرتی لفٹ اریگیشن اسکیم کیلئے 2400 کیوسیکس، ہندری نیوا پراجکٹ کیلئے 1688 کیوسیکس پانی کا اخراج سری سیلم پراجکٹ سے عمل میں لایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ آج یعنی ہفتہ دوپہر تک سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب 884.40 فیٹ تھی اور سری سیلم پراجکٹ سے پانی کا اخراج عمل میں لائے جانے کے باعث ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی جملہ سطح آب 590 فیٹ کے منجملہ موجودہ سطح آب 538 فیٹ تک پہنچ چکی ہے اور اس طرح پانی کی سطح آب ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT