Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سری سیلم پراجیکٹ سے پانی کا اخراج بند

سری سیلم پراجیکٹ سے پانی کا اخراج بند

ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ
حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے سری سیلم پراجکٹ میں جہاں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پانی کا بہاؤ (ان فلو) بہت تیز تھا وہیں اب پانی کے بہاؤ میں کافی حد تک کمی واقع ہونے سے پراجکٹ کے تمام گیٹس (دروازے) بند کرکے پانی کے اخراج کو روک دیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں زبردست مسلسل بارش کے نتیجہ میں سری سیلم پراجکٹ کے بالائی آبگیر علاقوں سے پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ ہونے کی وجہ سے ابتداء میں سری سیلم پراجکٹ کے دو گیٹس کھولے گئے۔ پھر بعدازاں پانی کے بہاؤ (ان فلو) میں مزید اضافہ ہونے کے پیش نظر سری سیلم پراجکٹ کے سات گیٹس کھول دیئے گئے۔ علاوہ ازیں پانی کے اخراج میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ایک دن آٹھواں گیٹ بھی کھول دیا گیا تھا جس کے پیش نظر ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں پانی کا کافی ذخیرہ ہونے کی وجہ سے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب زائد از 565 ہوچکی تھی۔ سری سیلم پراجکٹ کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہوچکی ہے اور اب فی الوقت صرف 31 ہزار کیوسیکس پانی کا بہاؤ (ان فلو) سری سیلم پراجکٹ میں پایا جاتا ہے اور پراجکٹ لے آؤٹ فلو 45 ہزار کیوسیکس کیا جارہا ہے۔ اسی ذرائع کے مطابق سری سیلم پراجکٹ کی موجودہ سطح آب 884.4 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 211 ٹی ایم سی پایا جاتا ہے جبکہ سری سیلم پراجکٹ کے برقی پیداواری مراکز میں 4 یونٹس کے ذریعہ برقی پیداوار جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT