Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سری سیلم کے دو گیٹس کے ذریعہ پانی کا اخراج

سری سیلم کے دو گیٹس کے ذریعہ پانی کا اخراج

عوام کا اژدھام ‘ ٹریفک آمد و رفت متاثر
حیدرآباد ۔16 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست کرناٹک کے آبگیر علاقوں سے پانی کے بہاؤ میں کمی کے باعث سری سیلم پراجکٹ کے کھولے گئے 8 گیٹس ( دروازوں) کے منجملہ 6گیٹس بند کر کے صرف دو گیٹس کے ذریعہ فاضل پانی کا اخراج کیا جارہا ہے ۔ اس کے باوجود ایشیا کا سب سے بڑا آبپاشی پراجکٹ تصور کیا جانے والا ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب تقریباً 550 فیٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فیٹ ہے اور فی الوقت ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں زائد از 204.305 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ پایا جاتا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سری سیلم پراجکٹ میں 2,48,866 کیوسکس پانی جمع ہورہا تھا ۔ چنانچہ پانی کے اخراج کی مقدار میں کمی کرتے ہوئے صرف دو گیٹس کے ذریعہ صرف 1,28,460 لاکھ کیوسکس پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اتوار کی تعطیل اور دوسری طرف سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب تقریباً مکمل ہونے کے پیش نظر عوام کی کثیر تعداد سری سیلم پراجکٹ کا نظارہ کرنے کیلئے امڈ پڑے ہیں جس کی وجہ سے سری سیلم پراجکٹس علاقہ میں کافی دیر تک ٹریفک مفلوج ہوکر رہ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT