Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی اسپنر س کا بہتر مظاہرہ ‘ بنگلہ دیش 204/9

سری لنکائی اسپنر س کا بہتر مظاہرہ ‘ بنگلہ دیش 204/9

میرپور۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہترین شروعات کے باوجود بنگلہ دیش کو محدود رکھنے میں سری لنکائی اسپنرس نے کلیدی رول ادا کیا جیسا کہ یہاں ایشیا کپ کے مقابلے میں بنگلہ دیشی اوپنرس نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کی لیکن سری لنکائی اسپنرس نے مقابلہ کے درمیانی اوورس میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 204/9 تک محدود

میرپور۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہترین شروعات کے باوجود بنگلہ دیش کو محدود رکھنے میں سری لنکائی اسپنرس نے کلیدی رول ادا کیا جیسا کہ یہاں ایشیا کپ کے مقابلے میں بنگلہ دیشی اوپنرس نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کی لیکن سری لنکائی اسپنرس نے مقابلہ کے درمیانی اوورس میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 204/9 تک محدود رکھنے میں اہم رول ادا کیا ۔ آف اسپنر اشان پرینجن نے اپنے تین اوورس میں 11رنز کے عوض دو کھلاڑیوں اور اجنتا منڈیس نے 6گیندوں میں دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شدید نقصان پہنچایا ۔ حالانکہ بنگلہ دیشی اوپنرس نے پہلی وکٹ کیلئے 74رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو یہاں شیربنگلہ اسٹیڈیم میں بہتر شروعات فراہم کی ۔پاکستان کے خلاف ریکارڈ 326رنز میں سنچری کے ذریعہ انعام الحق نے اہم رول ادا کیا تھا اور آج بھی وہ بنگلہ دیش کیلئے 49رنز کے ذریعہ اعظم ترین انفرادی اسکور بنانے والے بیٹسمین رہے۔ 86گیندوں پر مشتمل اپنی اس اننگز میں انہوں نے دو چوکے اور ایک چھکا مارا ۔ پرینجن نے اپنے اگلے اوور میں شکیب الحسن کو 20رنز پر آؤٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی اصل اُمید کو بھی توڑ دیا ۔ فاسٹ بولروں کی جوڑی سرنگا لکمل نے 32رنز اور تشاراپریرا نے 29رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ مڈل آرڈر میں بیٹسمینوں کے ناقص مظاہروں کی وجہ سے بنگلہ دیش کو بہتر شروعات کا فائدہ نہیں ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT