Friday , December 15 2017
Home / دنیا / سری لنکائی بحریہ نے ہندوستانی مال بردار جہاز کے سات ارکان کو بچالیا

سری لنکائی بحریہ نے ہندوستانی مال بردار جہاز کے سات ارکان کو بچالیا

کولمبو ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی مچھیروں نے ایک ہندوستانی مال بردار جہاز پر سفر کرنے والے سات افراد کو بچالیا ۔ سری لنکائی بحریہ کے ترجمان کمانڈر لنکاناتھا دسّا نائیک نے بتایا کہ سری لنکائی مچھیروں کے ایک گروپ نے ایک ہندوستانی مال بردار جہاز کو سمندر میں دیکھا جو مالدیپ جارہا تھا ۔ انھوں نے تمام سات افراد کو سری لنکائی بحریہ کے حوالے کردیا ۔ بحریہ نے کل یہ بھی اعلان کیا کہ اُس نے کل چھ ہندوستانی ماہی گیری کشتیوں کو ہندوستان واپس بھیج دیا جو سری لنکائی بحری حدود میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے پر ضبط کرلی تھیں۔ جاریہ سال ستمبر سے سری لنکا نے اب تک 32 ہندوستانی ماہی گیر کشتیاں واپس کی ہیں۔ دریں اثناء جن چھ ماہی گیر کشتیوں کو واپس کیا گیا ہے اُن کے ساتھ ساتھ سری لنکا کی بحریہ کے ارکان بھی موجود تھے اور بعدازاں انھیں ہندوستانی کوسٹ گارڈ جہاز ’’رانی گائڈ نیلیو‘‘ کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT