Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی بیٹسمینوں سے کوچ سخت ناراض

سری لنکائی بیٹسمینوں سے کوچ سخت ناراض

دمبولا ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف پہلے ونڈے میں شرمناک شکست کے بعد سری لنکا کے قائم مقام کوچ نک پوتھاس نے بیٹسمینوں پر برہم ہوگئے۔نک پوتھاس نے کہا کہ ایک کوچ ہونے کے ناطے ہمارا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوتا ہے لیکن میدان میں انھیں ہی جاکر مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، وہاں پر انھیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوتے ہیں، انھیں اپنے تجربے سے حالات کو سمجھنا اور حریف کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمیں پہلے میچ میں بہت بڑی شکست ہوئی لیکن میں بدستور کھلاڑیوں کی اس رسوائی سے باہر آنے کیلیے حوصلہ افزائی کروں گا۔ ہمارا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 139 تھا اور پھر ہم نے اپنی باقی 9 وکٹیں صرف 77 رنز کے دوران گنوا دیں، 19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی حالت میں ناقابل قبول ہے۔

TOPPOPULARRECENT