Monday , December 18 2017
Home / دنیا / سری لنکائی حکومت سے تمل قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

سری لنکائی حکومت سے تمل قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

کولمبو ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی کلیدی اپوزیشن پارٹی جو ملک کی کلیدی تمل پارٹی بھی ہے، نے حکومت سری لنکا سے اپیل کی ہیکہ تمام تمل سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور انسداد دہشت گردی کے ظالمانہ قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔ تمل نیشنل الائنس (TNA) قائد آرسمپنتھن نے میتری پالا سری سینا حکومت پر الزام عائد کیا ہیکہ برسراقتدار آنے کے بعد اب تک کوئی عاجلانہ کارروائی نہیں کی گئی۔ پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ سابقہ راجہ پکسے حکومت نے بھی 11000 افراد کو رہا کیا تھا اور انہیں باز آباد کرنے کے بھی پورے انتظامات کئے تھے۔ تاہم موجودہ حکومت نے 18 ماہ قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد اب تک اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ پارلیمنٹ میں سری سینا حکومت کے خلاف انہوں نے ایسے الزامات پہلی بار عائد کئے جسے نیشنلسٹ گروپس کی جانب سے تمل ۔ حامی حکومت قرار دیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT