Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی سکیوریٹی وفد کی پاکستان آمد

سری لنکائی سکیوریٹی وفد کی پاکستان آمد

لاہور۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) لاہور میں ٹوئنٹی20 میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکائی بورڈ کا سیکیورٹی وفد 25 اکتوبر کو پاکستان آئے گا۔سری لنکا سیکیورٹی وفد یہاں پر ٹیم کی سکیورٹی کیلیے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے گا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد ٹیم یو اے ای سے لاہور بھیجی جائے گی۔29 اکتوبر کو مجوزہ میچ کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور میچ کیلیے وزارت داخلہ نے اجازت بھی دے چکی ہے۔یاد رہے کہ مہمان ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹو کول دیا جائے گا اورسکیورٹی کیلیے دیگر اضلاع کی پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ 6 ڈی پی اوز، 30 ڈی ایس پیز، ایلیٹ فورس کی 100 ٹیمیں، بشمول 6 ریزروز اسنائپرز، 50 پی سی ریزورز اور 150 ریزورز پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیاہے۔یادرہے کہ پہلے ہی آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈاکسن نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ رگ ڈاکسن نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 3 میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

TOPPOPULARRECENT