Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی ونڈے ٹیم میں تین نئے چہرے

سری لنکائی ونڈے ٹیم میں تین نئے چہرے

کولمبو ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے مہمان ویسٹ انڈین کے خلاف شروع ہونے والی ونڈے سیریز کیلئے نہ صرف اپنی ٹیم میں تین نئے چہروں کو شامل کیا ہے بلکہ بیٹسمین لہیرو تھریمنے کو دوبارہ ٹیم میں طلب کرلیا ہے۔ جیسا کہ انہیں رواں دوسرے ٹسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ سری لنکائی ونڈے ٹیم میں جن نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں بیٹسمین شیہان جئے سوریہ ، اسپن بولر جیفری ونڈرسے اور آل راؤنڈر دھنشکا گوناتھیلکا موجود ہیں۔ جئے سوریہ اور ونڈرس سے ٹوئینٹی 20 مقابلوں میں سری لنکائی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تھریمنے جنہیں ناقص مظاہروں کے بعد ٹسٹ ٹیم سے خارج کردیا گیا تھا لیکن انہیں ونڈے ٹیم میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT