Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / سری لنکائی ٹاملوں کی بہبود کیلئے ڈی ایم کے سربراہ کا عہد

سری لنکائی ٹاملوں کی بہبود کیلئے ڈی ایم کے سربراہ کا عہد

چینائی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایم کروناندھی اور چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیر سیلوم کے درمیان سری لنکائی پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کے بارے میں لفظی جنگ آج بھی جاری ہے جبکہ ڈی ایم کے سربراہ نے لنکائی ٹاملوں کی بہبود کے لئے اپنے عہد کی توثیق کی۔ کروناندھی نے کہاکہ اُنھوں نے کافی عرصہ قبل 1956 ء میں ہی ڈی ایم کے جنرل کونسل میں ایک قراردا

چینائی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایم کروناندھی اور چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیر سیلوم کے درمیان سری لنکائی پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کے بارے میں لفظی جنگ آج بھی جاری ہے جبکہ ڈی ایم کے سربراہ نے لنکائی ٹاملوں کی بہبود کے لئے اپنے عہد کی توثیق کی۔ کروناندھی نے کہاکہ اُنھوں نے کافی عرصہ قبل 1956 ء میں ہی ڈی ایم کے جنرل کونسل میں ایک قرارداد لنکائی ٹاملوں کے حق میں تجویز کردی تھی اور استفسار کیاکہ آیا پنیرسیلوم کو کچھ بھی علم ہے کہ اِس مسئلہ پر اُنھوں (کروناندھی) نے کتنے احتجاجوں میں حصہ لیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اِس مسئلہ کو آل انڈیا انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کے پاس اٹھا سکتے ہیں جب وہ چیف منسٹر تھیں۔ اُنھوں نے ریاستی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے مقتول ایل ٹی ٹی ای لیڈر وی پربھاکر کو راجیو گاندھی قتل کیس میں ہندوستان لانے کی تجویز رکھی تھی۔

TOPPOPULARRECENT