Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی ٹیم لاہور میں کھیلنے کیلئے پرعزم

سری لنکائی ٹیم لاہور میں کھیلنے کیلئے پرعزم

کولمبو۔23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے ایک مرتبہ پھرلاہور میں کھیلنے کے عزم کا اعادہ کردیا جبکہ بورڈ نے ہیڈ کوچ نک پوتھاس کے پاکستان نہ جانے کی رپورٹس کی بھی تردید کردی۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اہم کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان جانے سے انکار کے باوجود ایک مرتبہ پھر لاہور میں ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں مہمان ٹیم کو دہشتگردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، اب 8 برس بعد سری لنکا ہی پہلی بڑی ٹیم ہے جوکہ پاکستان آرہی ہے، کئی اہم کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جن میں مستقل کپتان اپل تھارنگا، فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا، بولر سورنگا لکمل، بیٹسمین نروشن ڈیکویلا اور چمارا کاپوگدیرا شامل ہیں، ان میں سے لکمل اور کاپو گدیرا اس بس پر سوار تھے جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، ان کے انکار کی وجہ سے سری لنکا نے تین ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے اپنے اسکواڈ میں زیادہ تر غیرمعروف کھلاڑیوں کو شامل کیا جبکہ یہ بھی اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ ہیڈ کوچ نک پوتھاس اورفزیو تھراپسٹ نرمیلن تھانابالاسنگھم بھی پاکستان جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔بورڈ کے صدر تھلنگا سماتھی پالا نے کہا ہے کہ پوتھاس نے مجھ سے ایسی کوئی بھی بات نہیں کی ہے، ہم صرف ایک دن کے لیے پاکستان جارہے ہیں تاہم ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم وہاں پر جائیں اوربین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اپنا حصہ ادا کریں۔

TOPPOPULARRECENT