Tuesday , December 11 2018

سری لنکائی پارلیمنٹ میں راجہ پکسے کے مخالفین کا اہم پیانل پر کنٹرول

کولمبو ۔ 23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے معزول وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے کے اتحاد نے پارلیمنٹ کے ایک طاقتور پیانل پر کنٹرول حاصل کرلیا جس سے صدر میتھری پالا سری سینا اور ان کی جانب سے مقرر کردہ نئے وزیراعظم مہندا راجہ پکسے کو زبردست دھکا پہنچا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری سینا کے پارٹی ارکان پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرگئے جس کا سیشن جمعہ کے روز شروع ہوا اور پیر کے روز ملتوی کردیا گیا تھا ۔ تمام پارٹی ارکان دراصل اسپیکر کارو جیہ سوریا کے اس اقدام پر احتجاج کررہے تھے جنہوں نے یونائٹیڈ پیپلز فریڈم الائنس (یو پی ایف اے )کے پانچ ارکان کی تقرری کی تھی ۔سیاسی صورتحال یہ ہے کہ وکرم سنگھے اور راجہ پکسے دونوں ہی یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ ملک کے وزیراعظم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT