Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی کھلاڑیوں کا دورۂ پاکستان سے انکار

سری لنکائی کھلاڑیوں کا دورۂ پاکستان سے انکار

دبئی۔14اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کو آگاہ بھی کر دیا۔سری لنکائی کھلاڑیوں نے بورڈ کو مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا سیریز کا تیسرا ٹوئنٹی20 لاہور میں نہیں کھیل سکتے، میچ غیر جانبدار مقام پر کروایا جائے۔ دوسری جانب سری لنکائی بورڈ نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کے لئے منالیں گے۔واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹسٹ، ونڈے اور ٹوئنٹی 20 سریز چل رہی ہے جس میں پاکستان ٹسٹ سیریز کھیل چکا ہے، ونڈے میچز دبئی میں جاری ہیں جبکہ ٹوئنٹی 20 سیریز کا آخری اور تیسرا میچ لاہور میں کھیلا جانا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان نے تین ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز کی کامیاب میزبانی کی تھی اور اس سے اُمید کی جارہی تھی کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے اور سری لنکائی ٹیم اس سمت پہلا مثبت قدم ہوگا لیکن سری لنکائی کھلاڑیوں کی جانب سے دورۂ پاکستان کے انکار کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لئے حالات سازگار ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT