Thursday , December 13 2018

سری لنکائی کھلاڑیوں کو بورڈ کا ترغیبی انعام

کولمبو۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں رسائی پر 1500امریکی ڈالرس ترغیبی انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سری لنکائی کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روز میرپور میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو 27رنز سے شکست دی ہے جو دراصل بارش سے متاثرہ مقابلے

کولمبو۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں رسائی پر 1500امریکی ڈالرس ترغیبی انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سری لنکائی کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روز میرپور میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو 27رنز سے شکست دی ہے جو دراصل بارش سے متاثرہ مقابلے میں ڈکورتھ لوئیز نظام کے تحت سری لنکا کو ملنے والی کامیابی ہے ۔ اتوار کو کھیلے جانے والے خطابی مقابلے میں سری لنکائی ٹیم کے مظاہروں کو بہتر بنانے کے ضمن میں بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ ترغیبی انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ماہ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بہتر مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم کو ترغیبی انعامات بھی دے گا۔ حالانکہ کھلاڑیوں نے بورڈ کے نئے معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ کھلاڑیوں کا مطالبہ تھا کہ آئی سی سی ایونٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں انہیں بہتر حصہ دیا جانا چاہیئے ۔ علاوہ ازیں سری لنکائی کھلاڑیوں نے بورڈ سے سنٹرل کنٹراکٹ کو قبول کرے بغیر بنگلہ دیش روانہ ہوئی تاکہ ورلڈ کپ میں شرکت کی جاسکے ۔ اتوار کو اگر سری لنکا فاتح ہوتا ہے کہ 1996ء ورلڈ کپ کے بعد یہ اس کی بڑی کامیابی ہوگی حالانکہ اس نے 2007‘2011میں ونڈے اور 2009 کے بعد 2012میں ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے باوجود خطاب حاصل نہیں کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT