Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکاکیخلاف آج دوسرا ٹسٹ‘ہندوستان سیریز کامیابی کا خواہاں

سری لنکاکیخلاف آج دوسرا ٹسٹ‘ہندوستان سیریز کامیابی کا خواہاں

دھون کا 25 اورپچارا کا 50 واں ٹسٹ

کولمبو۔2 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام )میزبان سری لنکا کو پہلے ٹسٹ میں یک طرفہ شکست دینے کے بعد پراعتماد ہندوستان کل یہاں کولمبو میں شروع ہونے والے دوسرے مقابلے میںکامیابی کے علاوہ سیریز اپنی نام کرنے کے لئے کوشاں ہوگی۔ہندوستان نے پہلے ٹسٹ میں 304 رنز کا کامیابی سے تین مقابلے کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے اور اب کولمبو ٹسٹ میں اسے سیریز پر قبضہ کرنے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے لئے یہ کرو یا مرو میچ ہوگا جس میں واپسی کرکے وہ برابری کرنا چاہے گی۔ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم نے 2015 میں 2-1 کی کامیابی حاصل کی تھی جو 22 سال میں ہندوستان کے لئے سری لنکا کی سر زمین پر ٹسٹ سیریز جیتنے کا پہلا موقع تھا۔ کپتان کے لئے اوپننرس کا انتخاب دردِ سر بناہوا ہے ۔گال ٹسٹ سے باہر رہنے والے لوکیش راہول ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں لہذا شکھر دھون اور ابھینو مکند میں سے کسی ایک کا باہر بیٹھنا طے ہے ۔ زخمی مرلی وجے کی جگہ ٹیم میں آنے والے دھون نے 190 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کیا تو وہیں مکند نے پہلی اننگز میںناکامی کے بعد دوسری اننگز میں81 رن۔ بنائے ۔ امید ہیکہ کپتان دھون کو شامل کر سکتے ہیں۔

دھون کو اگر یہاں کھیلنے کا موقع ملا تو یہ ان کا 25 واں اور پجارا کا50 واں ٹسٹ ہوگا۔ کئی دوسرے کھلاڑیوں کے پاس بھی ریکارڈ بنانے کا شاندار موقع رہے گا۔دھون، راہول کے علاوہ مڈل آرڈر میں ایک مرتبہ پھر چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے ،کپتان کوہلی اور آل راؤنڈرہاردک پانڈیا اور وکٹ کیپر وردھمان ساہا اہم ثابت ہوں گے ۔بولنگ میں گال میں چھ وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہنے والے رویندر جڈیجہ کے پاس اپنے150 ٹسٹ وکٹ پورے کرنے کا موقع رہے گا۔ روی چندرن اشون نے بھی گزشتہ میچ میں چار وکٹ لئے تھے اور اسپنروں میں ٹیم کو ان سے اور جڈیجہ سے کافی امید یں رہیں گی۔فاسٹ بولنگ میں امیش یادو، محمد سمیع، ہاردک پانڈیا ذمہ داری سنبھالیں گے ۔کامیابی کے بعد جہاں ہندوستانی ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں تو وہیں سری لنکا کی ٹیم پر اپنی ہی سر زمین پر شکست کا دباؤ ہے ۔کولمبو ٹسٹ سے ٹھیک پہلے اس کے لئے کپتان دنیش چنڈیمل کی واپسی ایک اچھی خبر ہے ۔ دو سال پہلے گال میں 169 گیندوں میں 162 رنز کی اننگز کھیل کر چنڈیمل نے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہیں بہترین فارم میں موجود لاھرو ترمانے کو بھی زخمی اسیلا گنارتنے کی جگہ ٹیم میں ہیں ۔ ترمانے نے ہندوستان کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی59 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ گزشتہ میچ میں کارگزار کپتان اسپنر رنگنا ہراتھ کو بھلے ہی سیریز سے پہلے ہندوستان کے لئے بڑا خطرہ سمجھا جا رہا تھا لیکن وہ زخمی ہو گئے اور ان کی جگہ لکشن سنداکن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے لوکیش راہول کی دوسرے ٹسٹ میں شمولیت کو یقینی قرار دیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT