Wednesday , December 12 2018

سری لنکا ئی کرکٹر نے ایک اوور میں سات چھکے لگائے

کولمبو۔ 15 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے نوجوان کرکٹر نوینڈو پھاسارا نے ایک اوور میں سات چھکے لگا کر تاریخ رقم کی ہے اور وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں یہ کارنامہ کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔مرلی گڈنیس کپ انڈر 15 کرکٹ ٹورنمنٹ کے پہلے ورژن میں یہ کارنامہ دیکھنے کو ملا۔سری لنکا کے عظیم کرکٹر اور بہترین بولر مرلی دھرن کے سامنے نوینڈو نے یہ کامیابی اپنے نام کی۔ نوینڈو فیگ کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیل رہے تھے اور انہوں نے دھرمپالا کوٹاوا کے خلاف 89 گیندوں کی اننگز میں 109 رن بنائے ۔تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے نوجوان کھلاڑی نے ایک اوور میں سات چھکے لگا کر سب کو حیران کر دیا۔اس اوور میں تاریخ بنانے کیلئے ایک نو بال کی شراکت بھی اہم رہی ۔نوینڈو کی اننگز سے ان کی ٹیم نے 36 اوور میں سات وکٹ پر 283 رنز بنائے ۔گراؤنڈ میں موجود مرلی دھرن بھی ان کی یہ اننگز دیکھ کر حیران رہ گئے اسی کے ساتھ انڈر 15 ٹیم کے اس کھلاڑی نے ریکارڈبک میں اپنا نام درج کرا لیا اور دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جس نے ایک اوور میں سات چھکے لگائے ہوں۔بین الاقوامی کرکٹ تاریخ میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبس نے پہلی بار سال 2007 میں ھالینڈ کیخلاف اور یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT