Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / سری لنکا اور ملائیشیاء کے متاثرین سیلاب کو چین کی راحت رسانی کی پیشکش

سری لنکا اور ملائیشیاء کے متاثرین سیلاب کو چین کی راحت رسانی کی پیشکش

بیجنگ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین انسانی امداد کے طور پر سری لنکا اور ملائیشیاء میں سیلاب سے متاثرین کو راحت رسانی کی کارروائی کے لئے 2 کروڑ یوان (چینی سکہ) بطور امداد دے گا۔ ان دونوں ممالک میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس امداد کا مقصد متاثرین سیلاب کو راحت رسانی ہے۔ راحت رسانی کارروائیوں کے تحت 2500 خیمے پہلے ہی چین سے

بیجنگ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین انسانی امداد کے طور پر سری لنکا اور ملائیشیاء میں سیلاب سے متاثرین کو راحت رسانی کی کارروائی کے لئے 2 کروڑ یوان (چینی سکہ) بطور امداد دے گا۔ ان دونوں ممالک میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس امداد کا مقصد متاثرین سیلاب کو راحت رسانی ہے۔ راحت رسانی کارروائیوں کے تحت 2500 خیمے پہلے ہی چین سے بذریعہ طیارہ کوالالمپور روانہ کئے گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژنہوا کی خبر کے بموجب دیگر اشیاء تیار کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں دونوں ممالک کی ضروریات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ ’دی سن‘ نے ژنہوا کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ یہ اشیاء عنقریب روانہ کردی جائیں گی۔ چین نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک میں سے ہر ایک کو 2 کروڑ یوان (32 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) مالیتی امداد بطور راحت رسانی فراہم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT