Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سری لنکا ایر لائنس کی 16 جولائی سے کوئمبتور سے پرواز

سری لنکا ایر لائنس کی 16 جولائی سے کوئمبتور سے پرواز

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سری لنکا ایر لائنس کی جانب سے 16 جولائی سے کوئمبتور سے سرویس شروع کی جائے گی ۔ سری لنکا ایر لائنس چیف کمرشیل آفیسر شیوا رامچندرن نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار فلائٹس کے اضافہ کے ساتھ اتوار کو کوئمبتور سے بھی پرواز کا آغاز ہوگا ۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ایک ہفتہ میں اس کی 126 پروازیں ہوتی ہیں ۔ سری لنکا نے ہندوستان میں 14 منزلوں کے لیے اپنی پرواز بھی شروع کی تھی حیدرآباد 13 ویں منزل ہے جہاں سے آج سرویس کا آغاز ہوا ہے ۔ حیدرآباد اور کولمبو کے درمیان اس کی سرویس شروع ہوئی جو ایک ہفتہ میں چار مرتبہ پروازیں چلائی جاتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT