Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا سہ رخی ٹی20 سیریز میں ہندوستان کی شرکت

سری لنکا سہ رخی ٹی20 سیریز میں ہندوستان کی شرکت

نئی دہلی۔18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے اپنے 70 سالہ آزادی کا جشن کے موقع پر سہ رخی ٹی20 کپ کا اعلان کردیا گیا ہے جوکہ 8 تا 20 مارچ کے دورا ن 7 ٹی 20 میچ ہونگے جس میں بنگلہ دیش، ہندوستان اور سری لنکا فائنل سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ فی کس2 مقابلے کھیلیں گے۔فائنل میں دوسرفہرست ٹیمیں رسائی حاصل کریں گی۔ ٹوئنٹی20 اس سہ فریقی سیریز کو نداس ٹرافی کا نام دیا گیا ہے جو سری لنکا بورڈ کے 70 برس پورے ہونے پر رکھا گیا ۔ بورڈ کے صدر تھیلاا سموتھاپالا نے سال1998 میں سری لنکا کی آزادی کے50 برس مکمل ہونے پر نداس ٹرافی کی شروعات کی تھی اور اس وقت ہندستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT