Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا سے کچھ حاصل نہیں ہوا :ہربھجن

سری لنکا سے کچھ حاصل نہیں ہوا :ہربھجن

 

کولکتہ ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے جنوبی آفریقہ کی سیریز کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ جنوبی آفریقہ سے قبل سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی گھریلو سیریز کسی بھی زاویہ سے فائدہ مند نہیں تھی ۔ ہندوستانی ٹیم جو پہلے ہی جنوبی آفریقہ کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز گنوا چکی ہے جس پر مختلف گوشوں سے تنقید کی جارہی ہے اور جنوبی آفریقہ کے دورہ کیلئے ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی تیاری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور اس خصوص میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ دیکھئے کہ سری لنکا سیریز کے خلاف ہمیں زیادہ کچھ فائدہ نہیں ہوا اور اس کامیابی سے ہمیں بیرونی دورہ کیلئے کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔ اگر ہم جنوبی آفریقہ جلد جاتے اور وہاں کچھ تیاری کرتے تو اس سے فائدہ ضرور ہوتا ۔ مشتاق علی ٹروفی کیلئے یہاں کولکتہ میں موجود ہربھجن سنگھ نے کہا کہ جنوبی آفریقہ کا موسم اور وہاں کی وکٹیں مختلف ہوتی ہیں جس کے خلاف بیٹسمینوں کو کافی محنت کرنی پڑتی ہے ۔ اگر ہندوستانی ٹیم تھوڑا وقت پہلے پہونچتی تو بہتر تیاری کرسکتی تھی ۔ اجنکیا راہانے کے ضمن میں کئے جانے والے سوال پر ہربھجن نے کہا کہ ابتدائی دو مقابلوں میں راہانے کو موقع نہیں دیا گیا ۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں راہانے کا ٹسٹ اوسط بھی کم ہے ۔ تاہم انہوں نے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ٹسٹ میں فاسٹ بولر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئیے تھا کیونکہ ایشانت شرما کی بہ نسبت کمار ٹیم کو کامیابی دلوانے والے کھلاڑی ہیں ۔ ہربھجن نے امید ظاہر کی کہ تیسرے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT