Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / سری لنکا میں ایندھن کی قلت کیلئے انڈین آئیل ذمہ دار نہیں

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کیلئے انڈین آئیل ذمہ دار نہیں

کولمبو ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین آئیل کمپنی کی معاون جو سری لنکا میں اپنی سرگرمیاں چلائی ہے، نے آج ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا کہ جزیری ملک میں اس وقت ایندھن کا جو بحران ہے اس کیلئے وہ ذمہ دار ہے۔ لنکا انڈین آئیل کمپنی () کو اس وقت زبردست تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا جب ایندھن کی قلت کی وجہ سے مختلف پٹرول پمپس پر طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ کمپنی نے ایندھن کے بحران کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کیلئے LIOC کو ایک قابل اعتماد ادارہ تصور کیا جاتا ہے لہٰذا اب جو بحران پیدا ہوا ہے اس کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے وہ تمام تر وسائل کا استعمال کررہی ہے البتہ بعض گوشوں سے یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ ایل آئی او سی موجودہ ایندھن بحران کی ذمہ دار ہے جو یقینی طور پر ایک بے بنیاد اور من گھڑت بات ہے لہٰذا کمپنی ان الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ کمپنی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن مارکٹ میں صرف 16 فیصد سربراہی کا کام انجام دیتی ہے جبکہ مابقی 84 فیصد کا انحصار سیلون پٹرولیم کارپوریشن (CPC) پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT