Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / سری لنکا میں زمین کھسکنے سے 100 افراد زندہ دفن

سری لنکا میں زمین کھسکنے سے 100 افراد زندہ دفن

کولمبو ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے وسط میں مانسون کی بارش کے باعث بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس سے 100 افراد زندہ دفن ہوگئے اور 300 لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ بچاؤ کاری انجام دینے کیلئے فوج کو متحرک کیا گیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ چائے کی پتی کے باغات میں بعض مکانات 30 فٹ کے کیچڑ میں دب گئے ہیں۔ یہاں کل رات سے موسلاد

کولمبو ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے وسط میں مانسون کی بارش کے باعث بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس سے 100 افراد زندہ دفن ہوگئے اور 300 لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ بچاؤ کاری انجام دینے کیلئے فوج کو متحرک کیا گیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ چائے کی پتی کے باغات میں بعض مکانات 30 فٹ کے کیچڑ میں دب گئے ہیں۔ یہاں کل رات سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ زمین کھسکنے کے واقعہ کے بعد صدر مہندا راجہ پکسے نے بچاؤ کاری خدمات انجام دینے کی ہدایت کی۔ متاثرہ علاقوں میں سرکاری مشنری کو متحرک کیا گیا ہے۔ فوج کا کہنا ہیکہ اس نے بچاؤ کاری خدمات انجام دینے کیلئے 500 سپاہیوں کو تعینات کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT