Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / سری لنکا میں سیلاب، زمین کھسکنے سے 9ہلاک، 750000 متاثر

سری لنکا میں سیلاب، زمین کھسکنے سے 9ہلاک، 750000 متاثر

کولمبو۔/26ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے شدید واقعات میں کم از کم 9افراد ہلاک، 750000 متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ تین دن سے سری لنکا میں شدید بارش ہورہی ہے۔ وسط پہاڑی علاقوں میں بچاؤ کاری خدمات کیلئے ہیلی کاپٹرس کو تعینات کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ وسط پہاڑی علاقہ کے ضلع بدولا میں ریلوپورہ ٹاؤن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ صدر مہندرا پکسے نے متاثرین کی مدد کیلئے ایک ریلیف کمیٹی تشکیل دی ہے اور فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچائو کاری کام تیز کردے۔

TOPPOPULARRECENT