Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / سری لنکا میں شدید بارش،مٹی کے تودے گرنے سے 40 ہلاک

سری لنکا میں شدید بارش،مٹی کے تودے گرنے سے 40 ہلاک

کولمبو۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں گذشتہ تین دن سے جاری بارشوں، مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اور سیلاب کے بعد سینکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔عالمی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ضلع کیگال کے تین دیہات میں 200 سے زیادہ خاندانوں کے مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔حکام کے مطابق اب تک 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔سری لنکا کے ڈیزاسٹر عہدیداروں نے کہا کہ اب تک 150 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم 60 سے زائد مکانات مٹی کے تودوں کے نیچے دب گئے ہیں۔سرکاری اعداد د شمار کے مطابق سری لنکا میں گذشتہ تین دن سے جاری بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے اب تک کم سے کم 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بارش کے بعد سیلاب کے باعث تقربیاً 3,50,000 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ کیگال میں سری پورا، پالے باگے، ایلاجی پٹیا میں پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT