Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / سری لنکا میں طوفان اور سیلاب سے 119 افراد ہلاک

سری لنکا میں طوفان اور سیلاب سے 119 افراد ہلاک

کولمبو۔ /27 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  سری لنکا کی حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دریا کے قریب رہنے والوں کو گھر خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ سرکاری اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ریسکیو اور دیگراداروں کو اگلے 72 گھنٹوں تک الرٹ رہنے کا کہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے جنوب میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 119  افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد  لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے اور ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT