Wednesday , August 22 2018
Home / دنیا / سری لنکا میں غیرقانونی طورپر قیام پذیر 23 ہندوستانی گرفتار

سری لنکا میں غیرقانونی طورپر قیام پذیر 23 ہندوستانی گرفتار

کولمبو ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں 23 ایسے ہندوستانیوں کو گرفتار کیاگیا ہے جو یہاں سیاحتی ویزے پر آئے تھے لیکن غیرقانونی طورپر ملازمتیں کررہے تھے ۔ دریں اثناء ڈپارٹمنٹ آف ایمیگریشن نے بتایا کہ گرفتارشدہ 23 ہندوستانیوں میں نو ہندوستانی ایسے تھے جو جیوتشی بن گئے تھے جبکہ دیگر نو ہندوستانی کپڑے فروخت کیا کرتے تھے ۔ مابقی پانچ بڑھئی کا کام کرتے تھے ۔ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تمام 23 ہندوستانیوں کے پاسپورٹس ضبط کرلئے جائیں گے اور مزید تحقیقات کی جائیگی ۔

 

ماریشیس کی صدر کا مالیاتی اسکینڈل پر مستعفی ہونے سے انکار
پورٹ لوئی ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر ماریشیس امینہ غریب فاکم نے مالیاتی اسکینڈل میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کی بنیاد پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عزت مآب امینہ فاکم کا مذکورہ مالیاتی اسکینڈل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے لہذا انھیں احساسِ ندامت یا جُرم نہیں ہے ۔ تو پھر وہ کس بنیاد پر اپنی استعفیٰ پیش کریں؟ حالانکہ ایک ہفتہ قبل ملک کے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ملک کی صدر امینہ اپنے عہدہ سے دستبردار ہونے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT