Monday , August 20 2018
Home / دنیا / سری لنکا میں مسلم کش فسادات کی تحقیقات کا حکم

سری لنکا میں مسلم کش فسادات کی تحقیقات کا حکم

کولمبو ۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے صدر مائیتری پالا سری سینا نے وسطی ضلع میں پھوٹ پڑنے والے مسلم کش فسادات کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ صلعکانڈی میں بدھسٹوں کے تشدد میں دو مسلمانوں کی ہلاکت ، درجنوں مساجد ، دوکانات اور مکانات نذر آتش کردیئے گئے تھے اور ان ہولناک فسادات کو ملک کے دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی ۔ صدر سری سینا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ریٹائرڈ ججوں کا پیانل اس پرسکون تفریحی ضلع کانڈی میں پھوٹ پڑنے والے مسلم کش فسادات اور امن و قانون میں نقائص کی تحقیقات کرے گا ۔ پُرفضاء اور قدرتی مناظر سے مْں اس ضلع میں سنہالا بدھسٹوں نے کئی مساجد کو نذر آتش کردیا تھا ۔ کم سے کم 11 مساجد مکمل طورپر خاکستر ہوگئیں ۔ علاوہ ازیں مسلمانوں کے متعدد گھر اور دوکانات بھی نذر آتش کی گئی تھیں۔ تاہم پولیس نے کہا ہے کہ فوج کی تعیناتی کے بعد صورتحال پر کنٹرول کرلیا گیا ہے ۔ متاثرہ ضلع میں نافذ کرفیو برخاست کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT