Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل، 5جنوری کو انتخابات مقرر

سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل، 5جنوری کو انتخابات مقرر

کولمبو10نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے صدر میتري پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے اور پانچ جنوری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر سری سینا نے یہ فیصلہ یونائیٹڈ پیپلز فریڈم الائنس (یوپي ایف اے ) اتحاد کی طرف سے جمعہ کو ایوان میں ضروری اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد لیا۔سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن میں مسٹر سری سینا نے جمعہ کو کہا کہ پارلیمنٹ آج آدھی رات سے تحلیل ہو جائے گی اور نئے پارلیمنٹ کی تشکیل 17 جنوری کو کی جائے گی۔مسٹر رانل وکرم سنگھے کی قیادت والی یونائٹیڈ نیشنل پارٹی (یواین پی) نے ٹوئٹر پر اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا وہ پرزور مخالفت کرتی ہے ۔یواین پی نے لوگوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سری سینا کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT