Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / سری لنکا میں چینی تعمیراتی منصوبے کیخلاف پرتشدد مظاہرہ

سری لنکا میں چینی تعمیراتی منصوبے کیخلاف پرتشدد مظاہرہ

کولمبو ۔7جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں چین کو بندرگاہ اور صنعتی مرکز تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دارالحکومت کولمبو سے 240 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ساحلی شہر ہمبنٹوٹا میں اس منصوبے کے تحت دیہی علاقوں کے ہزاروں کی تعداد میں مکینوں کو بے دخل کیا جائیگا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور اس حوالے سے منعقد تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی جس میں وزیراعظم رنیل وکرماسنگھے کی شرکت متوقع  تھی۔اس منصوبے کے مخالفین کا کہنا ہے اس سے علاقہ ایک چینی کالونی بن کر رہ جائے گا۔سری لنکا کی حکومت بندرگاہ کے علاقے کو ایک ایسی کمپنی کو 99 سالہ لیز پر دینے کی منصوبہ طے کر رہی ہے جس کے 80 فیصد حصص کی ملکیت چین کے پاس ہے۔قریبی علاقے کو ایک صنعتی زون کے طور پر استعمال کیا جائے جہاں چینی کمپنیاں کو فیکٹریاں تعمیر کرنے کی دعوت دی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT