Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دی

سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دی

ہمبنٹوٹا۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بولرس نے کفایتی بولنگ کے ذریعہ پاکستان کے خلاف دوسرے ونڈے میں 77 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 1-1 کی واپسی کرلی ہے۔ ۔ مصباح الحق کی زیرقیادت ٹیم 311 رنز کے ہدف کے جواب میں 233 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ تھسار اپریرا نے جارحانہ 65 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹ بھی لیے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا

ہمبنٹوٹا۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بولرس نے کفایتی بولنگ کے ذریعہ پاکستان کے خلاف دوسرے ونڈے میں 77 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 1-1 کی واپسی کرلی ہے۔ ۔ مصباح الحق کی زیرقیادت ٹیم 311 رنز کے ہدف کے جواب میں 233 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ تھسار اپریرا نے جارحانہ 65 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹ بھی لیے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور شرجیل 9 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔18 کے مجموعی اسکور کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر اسکور کو 100 رنز تک پہنچا دیا۔محمد حفیظ 62 اور احمد شہزاد 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد عمر اکمل بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔بعد ازاں فواد عالم اور کپتان مصباح الحق بالترتیب 30 اور 36 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دینے کی ناکام کوشش کی ۔

اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا۔ پہلے میچ کے ہیرو صہیب مقصود صرف 9 رنز اسکور کرسکے۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے دوسری وکٹ کیلئے 14.3 اوورس میں 6.62 کی اوسط سے 96 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوانے کیلئے ایک مستحکم شروعات فراہم کی لیکن مڈل آرڈر میں کچھ پارٹنرشپ بننے کے باوجود کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرسکا۔ حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور مصباح الحق کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے سست 32 رنز کی اور پھر فواد عالم کے ساتھ مصباح الحق نے پانچویں وکٹ کیلئے تیز رفتار 45 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی تاہم یہ پارٹنرشپس ٹیم کے کام نہ آسکیں۔ یونس خان کی جگہ شرجیل خان کو کھلایا گیا لیکن وہ اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکے۔یونس خان بھتیجے کے انتقال کے سبب دورہ چھوڑ کر وطن واپس ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT