Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / سری لنکا پولیس کی ایل ٹی ٹی ای کی تائید والے دہشت گرد گروپ کیخلاف کارروائی

سری لنکا پولیس کی ایل ٹی ٹی ای کی تائید والے دہشت گرد گروپ کیخلاف کارروائی

کولمبو ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک دہشت گرد گروپ جس کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اسے ایل ٹی ٹی ای کی تائید  حاصل تھی اور جو جنوبی ہند کی فلموں سے متاثر تھا، وہ گروپ ایک رپورٹ کے مطابق اب سری لنکا کے تمل اکثریت والے شمالی ڈسٹرکٹ جافنا میں سرگرم ہے جس کے بعد پولیس کو مذکورہ گروپ کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ دریں اثناء پولیس ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں جافنا کے مضافاتی علاقوں میں منی پے، کوپے، چوناکم میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں ایوا گروپ کے دہشت گرد تلواروں کا استعمال کررہے ہیں۔ اس گروپ کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ اسے کچھ سیاستدانوں اور ایل ٹی ٹی ای کے سابق ارکان کی زبردست تائید حاصل تھی جبکہ دوسری طرف اس گروپ کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہیکہ یہ جنوبی ہند کی فلموں سے متاثر ہے۔ اسی دوران نارتھرن پرونشیل کونسل کے صدرنشین سی وی کے سیواگننم نے کہاکہ نہ صرف ایوا گروپ بلکہ مجرمین کے دیگر گروپس بھی عوم کو دہشت زدہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT