Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کا آئندہ سال انگلینڈ ٹور

سری لنکا کا آئندہ سال انگلینڈ ٹور

لندن ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی ٹیم آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کے دورے پر جائے گی جہاں اسے تین ٹسٹ،پانچ ونڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا موقع ملے گا جبکہ اسی دوران آئرلینڈ کیخلاف بھی دو ونڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ 4 مئی کو انگلینڈ پہنچنے والی سری لنکائی ٹیم دو ٹور میچز کے بعد 19 مئی سے لیڈز میں پہلا، 27 مئی سے چیسٹر لی اسٹریٹ میں دوسرا جبکہ 9 جون سے لارڈز میں تیسرا ٹسٹ کھیلے گی۔ 16 اور 18 جون کو آئرلینڈ کیخلاف دو ونڈے میچز کے بعد سری لنکن ٹیم انگلینڈ کیخلاف 21 جون کو ٹرینٹ برج، 24 جون کو ایجبسٹن، 26 جون کو برسٹل، 29 جون کو اوول اور 2 جولائی کو کارڈف میں پانچواں اور آخری ونڈے میچ کھیلے گی جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 جولائی کو ایجز باؤل میں کھیلا جائے گا۔
گرانڈ چیس ٹور :آنند نے کھاتہ کھولا
سینٹ لوئی(امریکہ)، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)سابق ورلڈ چمپئن وشواناتھن آنند نے سنکے فیلڈ کپ میں بالآخر اپنا کھاتہ کھولا جب تیسرے راؤنڈ میں ٹیبل ٹاپر بلغاریہ کے ویزلین ٹوپالوف کے ساتھ اُن کی بازی ڈرا ہوگئی ۔ یہ ایونٹ گرانڈ چیس ٹور کا حصہ ہے ۔ ابتدائی دو راؤنڈس میں متواتر شکستوں کے بعد آنند کو درکار راحت حاصل ہوئی جبکہ ہندوستانی اسٹار نے ٹوپالوف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ۔

TOPPOPULARRECENT