Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کا جلد ہی ایک اور دورہ پاکستان کا اشارہ

سری لنکا کا جلد ہی ایک اور دورہ پاکستان کا اشارہ

لاہور۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا ہے کہ پاکستان کا تعاون کرنے اور یہ بتانے کیلئے آئے ہیں کہ یہاں سکیورٹی کی صورتحال سے پوری طرح مطمئن ہیں۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکائی کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں، ہم یہاں شائقین کیلیے آئے ہیں اور دوبارہ بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بہت بڑا ملک ہے، اسے نظر انداز نہیں کر سکتے، پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، یہاں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔سماتھی پالا نے کہا کہ سری لنکا نے 1996 میں ورلڈ کپ یہیں جیتا تھا، لاہور آمد پر خوش ہیں اور سری لنکائی ٹیم جلد ہی دوبارہ دورہ کرے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بھائیوں کی طرح برقرار رہتے ہیں، یہ بھائی چارہ قائم رہنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکائی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ اگلے سال اپریل میں ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئرز کا پاکستان میں انعقاد کیا جائے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT