Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کا دورۂ پاکستان چند گھنٹوں کا ہوگا

سری لنکا کا دورۂ پاکستان چند گھنٹوں کا ہوگا

لاہور۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی سکیورٹی حکام سری لنکا کے خلاف یہاں مجوزہ ٹوئنٹی 20 مقابلے کے لئے کوئی خطرہ مول لینے کے لئے تیار نہیں اس لئے لاہور میں سری لنکا کے کھلاڑی ایک دن میں میچ کھیل کر وطن واپسی کے لئے اڑان بھریں گے۔ مہمان ٹیم لاہور آمد کے چند گھنٹے بعد قذافی سٹیڈیم میں ٹونٹی20 میچ کھیلے گی اور میچ کھیلنے کے چند گھنٹے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔لاہور میں مہمان ٹیم کی میچ سے قبل نہ پریس کانفرنس رکھی گئی ہے اور نہ مہمان کھلاڑی پریکٹس کریں گے جب کہ میچ کھیلنے کے بعد کھلاڑی پیر کی صبح ساڑھے 3 بجے براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوجائیں گے۔تین مارچ 2009 کو لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سری لنکا کی ٹیم پہلی مرتبہ لاہور آرہی ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دونوں ٹیمیں الگ ،الگ پروازوں سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گی۔سری لنکائی ٹیم ابوظہبی سے اور پاکستانی ٹیم دبئی سے لاہور پہنچے گی۔علی الصبح لاہور پہنچنے کے بعد شام ساڑھے سات بجے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔ذرائع کے بموجب پاکستان اور سری لنکا کے میچ کو دیکھنے کے لئے آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلڈیزاڈ، دو سکیورٹی افسر اور ایک اینٹی کرپشن افسر بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT