Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کا ٹور میچ میں شاندارمظاہرہ،411/6

سری لنکا کا ٹور میچ میں شاندارمظاہرہ،411/6

 

4 بیٹسمینوں کی نصف سنچریاں،اویس خان کو ایک وکٹ

کولکتہ۔11نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بیٹسمینوں نے ہندستان کے خلاف 16 نومبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کے لئے مشق کرتے ہوئے بورڈ پریسیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن آج چھ وکٹ پر411 رنز بنائے۔ بورڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے جادھوپور یونیورسٹی کیمپس میدان میں پہلے بیٹنگکرنے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم کی ناتجربہ کار بولنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 88 اوورس کے کھیل میں411 رنز بنا ڈالے ۔سری لنکا کے چار بیٹسمینوں نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ دونوںاوپنرس سدیرا سمروکرما (74) اور دمتھ کرونارتھنے (50) نے پہلی وکٹ کے لئے 23.3 اووروں میں134 رنز کی شراکت داری کی۔ وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا (ناٹ آؤٹ 73) اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز (54) نے بھی نصف سنچریبنائی۔ سمروکرما نے77 گیندوں پر13 چوکوں کی مدد سے74 رنز، کرونارتنے نے62 گیندوں پر سات چوکوں کے ساتھ50 رنز، میتھیوز نے 93 گیندوں پر چھ چوکے لگاکر54 رنز اور ڈکویلا نے59 گیندوں پر13 چوکے لگا کر ناٹ آوٹ 73 رن بنائے ۔سمروکرما کو اویس خان نے تنمئے اگروال کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ کرونارتنے ، دنیش چنڈیمل اور میتھیوز نصف سنچریاں بنانے کے بعد ریٹائر ہوئے ۔ لاہیرو تریمانے(17) کو آکاش بھنڈاری نے آؤٹ کیا۔ ڈکویلا نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی ۔ دل رووان پریرا نے اچھی ساجھیداری نبھاتے ہوئے44 گیندوں پر چھ چوکے اور دو چھکے لگاکر48 رنز بنائے ۔ داسن شناکا دو رنز بنانے کے بعد جلج سکسینہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ تیز فاسٹ بولرسندیپ واریر نے پریرا اور دھننجے ڈی سلوا کے وکٹ حاصل کئے ۔رنگنا ہیرات کو بھنڈاری نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔ روشن سلوا نے 53 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ36 رنز بنائے ۔ بورڈ الیون کے فاسٹ بولر سندیپ واریر نے 60 رنز پر دو وکٹ، بھنڈاری نے111 رن دے کر دو وکٹ ، اویس نے 68 رن پر ایک وکٹ اور جلج نے 100 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ سری لنکائی ٹیم جسے اپنی گھریلو سیریز میں ہندوستان کے خلاف 9-0 کی شرمناک ناکامیاں برداشت کرنی پڑی تھی جس میں ٹسٹ ،ونڈے اور ٹوئنٹی20 مقابلے شامل تھے لیکن اس کے بعد پاکستان کے خلاف منعقدہ 2 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں کامیابی کے بعد اس کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اورکل رواں اس مقابلے میں سری لنکائی بولروں کا اپنا درھم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT