Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کو انجری سے پریشانی آج اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ

سری لنکا کو انجری سے پریشانی آج اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ

ہوبارٹ ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کھلاڑیوں کے زخموں سے پریشان سری لنکا کی بہرحال یہی کوشش رہے گی کہ لیگ مرحلے کا اختتام بلند حوصلے و کامیابی سے کی جائے جب وہ جیت سے عاری اسکاٹ لینڈ کا آئی سی سی ورلڈ کپ کے اپنے آخری پول A میچ میں کل یہاں بیلریوو اوول میں سامنا کریں گے۔ سری لنکا جنھیں آل راؤنڈر جیون مینڈیس کے علاوہ بیٹسمن دیموتھ کرونارتنے

ہوبارٹ ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کھلاڑیوں کے زخموں سے پریشان سری لنکا کی بہرحال یہی کوشش رہے گی کہ لیگ مرحلے کا اختتام بلند حوصلے و کامیابی سے کی جائے جب وہ جیت سے عاری اسکاٹ لینڈ کا آئی سی سی ورلڈ کپ کے اپنے آخری پول A میچ میں کل یہاں بیلریوو اوول میں سامنا کریں گے۔ سری لنکا جنھیں آل راؤنڈر جیون مینڈیس کے علاوہ بیٹسمن دیموتھ کرونارتنے نیز دنیش چندیمل کے پہلے ہی اس 50 اوور والے میگا ایونٹ سے دستبردار ہوجانے سے پریشانی ہوئی ہے، وہ ضرور اپنے گروپ میں بنگلہ دیش سے آگے تیسرے مقام پر اختتام چاہیں گے۔ دریں اثناء انجیلو میتھیوز زیرقیادت اسکواڈ میں چندیمل کی جگہ کوشل پریرا کو شامل کیا گیا ہے۔ چندیمل آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں اتوار کو اپنی ٹیم کے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار ہوئے اور پھر ٹورنمنٹ میں اُن کی مزید شرکت خارج از امکان قرار دے دی گئی۔ پریرا نے تاحال 41 او ڈی آئیز کھیلے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT