Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / سری لنکا کو اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے چین کا مشورہ

سری لنکا کو اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے چین کا مشورہ

بیجنگ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج حکومت سری لنکا پر زور دیا ہیکہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے کیونکہ سری لنکا میں بدھ مت کے پیروؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں کی وجہ سے 10 دن کی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اقدام بھی کیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ ایک سنہالی شخص کی ہلاکت کے بعد فرقہ وارانہ جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ سری لنکا نے ملک میں 10 روزہ ایمرجنسی نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ چین سری لنکا میں اربوں ڈالر مالیتی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور بندرگاہوں ہمبندتوٹا اور کولمبو کو ترقی دینے میں چین کا بہت بڑا حصہ ہے۔ کولمبو چینی سیاحوں کا پسندیدہ سیاحتی مرکز بن چکا ہے۔ اس لئے چین کے اس مشورہ کی ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے پس منظر میں اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT