Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کو ورلڈکپ میں راست رسائی کا سنہری موقع

سری لنکا کو ورلڈکپ میں راست رسائی کا سنہری موقع

 

دبئی۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکائی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کا سنہری موقع ہے جس کیلئے اسے کل ڈمبولا میں شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں ہندوستان کیخلاف کم از کم دو میچز میں کامیابی کی ضرورت پڑے گی۔ آئی سی سی درجہ بندی میں سری لنکائی ٹیم 88 نشانات کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے اور ہندوستان کیخلاف دو میچوں میں کامیابی اسے 90 نشانات دلوا دے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 78 نشانات کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے جو آنے والے چھ ون ڈے میچز جیت کر بھی 88 نشانات تک ہی پہنچ سکے گی۔ ویسٹ انڈیز کو 30 ستمبر کی قطعی تاریخ سے قبل آئرلینڈ کیخلاف ایک اور انگلینڈ کیخلاف پانچ ونڈے مقابلے کھیلنا ہیں جبکہ سرفہرست 7 ٹیمیں میزبان ملک انگلینڈ سمیت ورلڈ کپ میں راست رسائی حاصل کرلی گیں اگر سری لنکائی ٹیم ہندوستان کیخلاف ایک کامیابی حاصل کر سکی تو مسلسل چھ میچوں میں فتوحات کے ساتھ ویسٹ انڈیز اعشاریہ کے فرق سے اسے پیچھے چھوڑ دے گی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی نہیں اور دونوں کو ہی سخت حریفوں کیخلاف میدان سنبھالنا ہے۔ یہ پہلو بھی واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم اگر آئرلینڈ کیخلاف شکست سے دوچار ہو گئی تو سری لنکا کی ہندوستان کے خلاف کلین سوئپ ناکامی کے باوجود بھی اسے براہ راست رسائی کا موقع نہیں مل سکے گا۔ یاد رہے کہ سری لنکائی ٹیم حال ہی میں زمبابوے کیخلاف بھی دو میچز میں شکست کھا چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT