Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کو ہندوستان کے ہاتھوں وائٹ واش کا خطرہ

سری لنکا کو ہندوستان کے ہاتھوں وائٹ واش کا خطرہ

PALLEKELE, AUG 13:- Cricket - Sri Lanka v India - Third Test Match - Pallekele, Sri Lanka - August 13, 2017 - India's Kuldeep Yadav celebrates with captain Virat Kohli and his teammates after taking the wicket of Sri Lanka's Vishwa Fernando (not pictured). REUTERS17R

ہاردک پانڈیا کی طوفانی سنچری اور کلدیپ یادو کی جارحانہ بولنگ ، فالو آن میں بھی میزبان ٹیم کا کمزور مظاہرہ

پلے کیلی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سری لنکا کو فالو آن کیلئے مجبور کرتے ہوئے ایک وکٹ پر اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوجانے کے بعد 333 رنز کی بھاری سبقت کے ساتھ تیسرے اور فائنل ٹسٹ کرکٹ میچ پر آج اپنا مکمل کنٹرول قائم کرلیا۔ قبل ازیں بڑودہ کے نوجوان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی طوفانی سنچری کی مدد سے ہندوستانی ٹیم 487 رنز کا بھاری اسکور بنا چکی تھی۔ دوسرے دن کے کھیل کے آج آغاز پر سری لنکا کی ٹیم شاید یہ سمجھی تھی کہ وہ ہندوستان سے بہتر نہ سہی اس کے برابر تو ضرور ہے کیونکہ پہلے دن مہمان ٹیم 6 وکٹس کے نقصان سے 329 رنز کا اسکور بنا چکی تھی۔ ان کے دو کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور وردھیمان ساہا نئے کھلاڑی تھے لیکن ان دونوں نے آج خوب کھیل کا مظاہرہ کیا جو سری لنکا کو ہندوستان کے خلاف ایک اور شکست کے دہانے پر پہونچا دیا اور ہندوستان کی پہلی اننگز کے اختتام تک اس کے چار بیٹسمین نے اسکور میں 158 رنز کا اضافہ کیا تھا، بالخصوص ہاردک پانڈیا نے اٹھویں مقام پر کھیلتے ہوئے صرف 87 گیندوں میں 108 رنز بناتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری میں 7 چھکے اور 9 چوکے بھی شامل ہیں۔ محمد سمیع نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے ابتدائی دو اہم وکٹس لیا۔ بعدازاں کلدیپ یادو نے 4 وکٹس لیتے ہوئے سری لنکا کے بیٹسمین کو پویلین بھیج دیا۔ روی چندرن اشون نے 2 وکٹس لیتے ہوئے میزبانوں کی اننگز کو پسپائی سے دوچار کردیا۔ اس طرح ہندوستان کو اپنے حریف بھاری سبقت حاصل ہوگئی لیکن کپتان ویراٹ کوہلی نے کسی قدر پس و پیش کے ساتھ سری لنکا پر فالو آن مسلط کردیا۔ دوسری اننگز میں ڈیمتھ کرونا رتنے اور اپل تھرنگا نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی لیکن رومیش نے تھرنگا کا وکٹ لیتے ہوئے ہندوستان کو اہم کامیابی دلائی لیکن جس پچ پر سری لنکا کے بیٹسمین اپنی وکٹ کو بچانے اور رنز بنانے کیلئے سخت جدوجہد میں مصروف تھے، وہیں ہاردک پانڈیا انتہائی جارحانہ انداز میں کلدیپ کے ساتھ رنز بناتے رہے۔ انہوں نے لنچ تک اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ہندوستانی ٹیم 9 وکٹس سے محروم ہوچکی تھی جس کے باوجود پانڈیا نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا اور ملنڈ اپشپا کمارا کے ایک اوور میں 26 رنز بنایا جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل ہیں۔ یہ کسی بھی ہندوستانی بیٹسمین کی طرف سے ایک اوور میں بنایا جانا والا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ پانڈیا لنچ کے بعد دوسری ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT