Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کو ہیڈنگلے میں مزید کامیابی کی تلاش

سری لنکا کو ہیڈنگلے میں مزید کامیابی کی تلاش

ماہیلا اور کمار کے بغیر انگلینڈ کیساتھ آج پہلے ٹسٹ کا آغاز
لیڈز ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوشل سلوا نے سری لنکا کے کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ ماہیلا جئے وردھنے اور کمار سنگاکارا کے خلا کو پُر کیا جائے جبکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے پہلے ٹسٹ کیلئے اسی مقام پر واپس ہورہے ہیں جہاں گزشتہ ٹور انھوں نے شاندار فتح درج کرائی تھی۔ دو سال قبل یارکشائر کا ہیڈ کوارٹرز گراؤنڈ ہی وہ مقام تھا جہاں سری لنکا نے دوسری آخری گیند پر ڈرامائی کامیابی کے ذریعے انگلینڈ میں اپنی اولین ٹسٹ سیریز جیتی تھی۔ لیکن اُس مہم کے بعد سے انگلینڈ کو اپنے پہلے ٹور پر وہ سنگاکارا اور جئے وردھنے کی خدمات سے محروم ہیں کیونکہ دونوں ہی اب انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ اوپنر کوشل جو 2013ء کی فاتح ٹیم میں شامل تھے، انھوں نے ہیڈنگلے میں کہا کہ ہم یہاں جیت چکے ہیں لیکن اب نئی سیریز ہے۔ سنگا اور ماہیلا اب سبکدوش ہوچکے۔ لہٰذا انجیلو میتھیوز کی قیادت میں تمام نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اچھا مظاہرہ پیش کرنا پڑے گا۔ دریں اثناء انگلینڈ کیپٹن السٹیر کک کیلئے یہ تاریخی ٹسٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ وہ 10 ہزار ٹسٹ رنز کی تکمیل سے محض 36 رنز دور ہیں اور وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے اولین انگلش بیٹسمن بن جائیں گے۔ کل کے میچ سے مینس کرکٹ کیلئے نیا پوائنٹس سسٹم بھی شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT