Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کیخلاف باقی سیریز میں کوہلی کو آرام اور روہت کو موقع

سری لنکا کیخلاف باقی سیریز میں کوہلی کو آرام اور روہت کو موقع

جنوبی آفریقی دورہ سے قبل ٹسٹ ، ونڈے، ٹی 20 سیریزکیلئے آج ٹیم کا اعلان
ناگپور۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ویراٹ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے نصف میں شدت سے مطلوب آرام مل سکتا ہے۔ یورکر اسپیشلسٹ جسپریت بمرا کو اضافی بولر کے زمرہ میں کلدیپ یادو سے مقابلہ رہے گا جب قومی سلیکٹرس کل جنوبی آفریقہ ٹسٹ سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ قومی سلیکشن کمیٹی چار علیحدہ اسکواڈس کا اعلان کرے گی۔ ایک اسکواڈ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے متعلق ہوگا جس کے علاوہ ونڈے انٹرنیشنل اور ٹی۔ 20 اسکواڈس ہوں گے اور سب سے بڑا اسکواڈ جنوبی آفریقہ کے خلاف ہونے والے ٹسٹ سیریز کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ ویراٹ کوہلی آئی پی ایل سیزن سے بلاوقفہ کرکٹ کھیل رہے ہیں جنہیں ’’اپنی بیٹری چارج کرنے کیلئے‘‘ ایک ماہ کا آرام دیا جائے گا چنانچہ ڈسمبر میں سری لنکا کے خلاف محدود اوورس کی سیریز (3 ونڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی۔20) سے ان کا دور رہنا یقینی نظر آرہا ہے اور ممکن ہے کہ روہت شرما ان کا چارج سنبھالیں گے۔ کوہلی اگر نئی دہلی میں 2 ڈسمبر سے کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ سے باہر رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اجنکیا راہنے اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ تاہم کل منعقد ہونے والے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں اگر جنوبی آفریقہ کے دورہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سمندر پار تناظر میں کسی طاقتور ترین ٹیم سے کوہلی کے آدمیوں کے لئے یہ پہلا بڑا امتحان ہوگا۔ توقع ہے کہ 17 رکنی اسکواڈ جنوبی آفریقہ کا سفر کرے گا۔ بھونیشور کمار، محمد سمیع، اشانت شرما اور اومیش یادو کا انتخاب یقینی ہے البتہ اضافی زمرہ کے بولرس میں جسپریت بُمبرا اہم دعویدار ہیں۔ ہاردک پانڈیا آل راؤنڈر زمرہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جنوبی آفریقہ کے خلاف ہندوستانی اسکواڈ کیلئے مجموعی طور پر 7 بیٹسمین، 3 اوپنرس اور 4 مڈل آرڈر کھلاڑیوں کا ازخود انتخاب عمل میں آئے گا۔ تین اوپنرس میں کے ایل راہول، شکھر دھون اور مرلی وجئے ہوں گے۔ چار مڈل آرڈر بیٹسمین میں کپتان کوہلی، اَجنکیا راہنے، روہت شرما اور چیٹیشور پجارہ ہوں گے۔ محمد سراج کو ٹی۔ 20 کیلئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT