Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کیخلاف سیریز، پاکستانی ٹسٹ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کیخلاف سیریز، پاکستانی ٹسٹ ٹیم کا اعلان

لاہور۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور حارث سہیل اور بلال آصف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ، پانچ ونڈے اور تین ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز رواں ماہ 28 ستمبر سے ابوظہبی میں ہو گا۔یہ پاکستان کی تجربہ کار بیٹسمینوں یونس خان اور مصباح الحق کی سبکدوشی کے بعد پہلی ٹسٹ سیریز ہو گی جس میں سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت 31 سالہ بلال آصف کی ہے جو صرف 15 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں۔دورے کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سرفراز احمد(کپتان)، شان مسعود، سمیع اسلم، حارث سہیل، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین، محمدعامر، بلال آصف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد اصغر، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ۔

TOPPOPULARRECENT