Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کیخلاف ہندوستانی ٹیم کو 49 رنز کی سبقت

سری لنکا کیخلاف ہندوستانی ٹیم کو 49 رنز کی سبقت

راہول اور شکھر دھون کی طوفانی بیٹنگ ، محمد سمیع اور بھونیشور کمار کی ذمہ دارانہ اننگز
کولکتہ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرس لوکیش راہول اور شکھر دھون کی تیز رفتار اور ماہرانہ کھیل پر مبنی نصف سنچریوں نے سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی ٹیم کو دوبارہ کھیل میں واپس لاتے ہوئے حریفوں پر قابل لحاظ سبقت دلائی۔ یہ دونوں مجموعی طور پر 166 رنز بناسکے۔ شکھر دھون 94 کے انفرادی اسکور پر داسون شناکا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ راہول 73 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ان دونوں کے کھیل نے ہندوستانی ٹیم کو جو پہلی اننگز میں سری لنکا کے مقابلے 122 رنز سے پیچھے تھی، اب 49 رنز سے آگے بڑھا دیا ہے۔ چیٹیشور پجارا 2 رنز پر کھیل رہے تھے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنس پر خراب روشنی کے سبب مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل ہی کھیل ختم کردیا گیا۔ پہلی اننگز میں ہندوستان کے 172 رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم رنگنا ہیراتھ کے تیز رفتار 67 رنز کی مدد سے 294 رنز بنا پائی۔ اس طرح مہمان ٹیم کا موقف مستحکم نظر آنے لگا تھا، لیکن دوسری اننگز میں ہندوستانی اوپنرس نے بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے حریفوں کے بولنگ حملوں کو پسپا کردیا۔ دونوں بیٹسمین 19 چوکے لگائے اور دھون نے 2 چھکے بھی لگایا جس کے پیش نظر سری لنکا کے کپتان دنیش چنڈیمل کو اپنی بولنگ ترجیحات بدلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس دوران ثناکا نے بولنگ محاذ سنبھال لیا اور دھون کو اپنے 27 میچوں میں بنائی جانے والی ساتویں ٹسٹ سنچری سے محروم رکھا۔ قبل ازیں سری لنکا نے آج دن میں 165/4 کے ساتھ اپنے کھیل کا آغاز کیا تھا لیکن مڈل آرڈر کو زبردست دھکہ لگا تاہم ہیراتھ پوری شدت کے ساتھ کریز پر ڈَٹے رہے۔ انہوں نے اپنی تیسری ٹسٹ سنچری مکمل کی جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ بعدازاں وہ بھونیشور کمار کی گیند کا شکار ہوگئے۔ فاسٹ بولر محمد سمیع نے ٹروشن ڈکیویلا اور چنڈیمل کو آؤٹ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

TOPPOPULARRECENT