Tuesday , December 11 2018

سری لنکا کی آزادی کی 67 ویں سالگرہ ، صدر چین کی مبارکباد

بیجنگ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ نے آج اپنے سری لنکائی ہم منصب میتھری پالا سری سینا کو جزیری ملک کی 67 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں پوری توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل قریب میں روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ سری سینا کے نام اپنے پیغام میں مسٹر ژی جن پنگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا روایتی پڑوسی م

بیجنگ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ نے آج اپنے سری لنکائی ہم منصب میتھری پالا سری سینا کو جزیری ملک کی 67 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں پوری توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل قریب میں روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ سری سینا کے نام اپنے پیغام میں مسٹر ژی جن پنگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا روایتی پڑوسی ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کبھی بھی تعلقات متزلزل نہیں ہوئے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں پختگی پیدا ہوتی گئی کیونکہ دونوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں پائے جانے والے منفعت بخش تعاون عوام سے عوام کے تعلقات کو بھی مستحکم کیا۔

TOPPOPULARRECENT