Monday , June 25 2018
Home / دنیا / سری لنکا کی دہشت گردوں کی فہرست سے ہندوستانی شہری حذف

سری لنکا کی دہشت گردوں کی فہرست سے ہندوستانی شہری حذف

کولمبو۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں مقیم سری لنکا کے ایک شہری نے کہا کہ ہندوستان میں مقیم سری لنکا کے تین شہریوں کے نام نامزد دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کردیئے گئے ہیں۔ یہ نام مبینہ طور پر شورش پسندی کی ایل ٹی ٹی ای کی کوششوں کی تائید کی بناء پر دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے گئے تھے۔ وزیر خارجہ کو اختیار ہے کہ وہ ضروری وضاحتوں کے بعد لوگوں کے نام فہرست سے خارج کردے۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیئر رووان وانیگھا سوریہ نے آج ایک پریس کانفرنس سے اس کا اعلان کیا اور کہا کہ 6 اگست سے مارچ کی دہشت گردوں کی فہرست سے ہندوستان میں مقیم سری لنکا کے شہریوں کے نام حذف کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT