Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان کا اسکور 292/8

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان کا اسکور 292/8

پجارا 135رن پر ناٹ آؤٹ‘ بارش کے سبب دوسرے دن کا کھیل بھی متاثر

کولمبو۔29اگست(سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے خلاف تیسرے کرکٹ میچ کے دوسرے دن ہندوستانی ٹیم اپنے بیٹسمین چیٹیشور پجارا ( 135ناٹ آؤٹ) کی مدد سے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹ کے نقصان سے 292 رن بناسکی ‘ تاہم وقفہ وقفہ سے بارش کے سبب آج کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کردیا گیا جبکہ 12.3 اوورس باقی تھے ۔ کھیل کے اختتام کے وقت پجارا ‘ اپنے ساجھیدار ایشانت شرما ( دو رن ناٹ آؤٹ) کے ساتھ کھیل رہے تھے ۔ پہلے دن صرف 15اوورس کھیلے گئے تھے ‘ دوسرے دن 80.3 اوورس کھیلے گئے ۔ چائے کے وقفہ تک اوپنر پجارا اپنی سنچری مکمل کرچکے تھے ۔ انہوں نے 219گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9چوکوں کے باوجود ثابت قدمی سے کھیلتے رہے ‘ تاہم دیگر بیٹسمین وقفہ وقفہ سے آؤٹ ہوتے رہے ۔ چائے کے وقفہ تک امیت مشرا نے اپنے 24رن کے ساتھ ساتویں وکٹ کی ساجھیداری میں 40رن کا اضآفہ کیا ۔ پجارا نے ایک دشوار گذار وکٹ پر صبر و مہارت کے ساتھ کھیلتے ہوئے زبردست ڈسپلن کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے  اپنی ساتویں ٹسٹ سنچری مکمل کی ۔ کھیل کے دوران انہوں نے اپنے اسکور کی شرح کو کم ہونے نہیں دیا ۔لنچ کے وقفہ کے بعد کھیل کا آغاز کرتے ہوئے پجارا 55رن کے اسکور پر میچ کی دوسری جانب کسی اچھے ساجھیدار کی تلاش میں تھے کہ اسٹراوٹ بنی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے ۔ اس طرح لنچ کے بعد سری لنکائی بولر دھمیکا پرساد (4/65) کو ایک اور سنہری کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس مرحلہ پر ہندوستانی ٹیم پانچ وکٹ کے نقصان سے 119 کے معمولی اسکور پر بری طرح لڑکھڑا رہیت ھی کہ نئے کھلاڑی نمن اوجھا نے 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 21رن بنایا ۔ انہوں نے احتیاط پسندی کے ساتھ جارحیت کو اپنایا اور ان کی مدد کرتے ہوئے پجارا نے چھٹویں وکٹ کی ساجھیداری میں اپنی ٹیم کیلئے 54 رن کا اضافہ کیا ۔ اوجھا 61ویں اوور میں تھاونڈو کوشل(1/40)  کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ بعدازاں روی چندرن اشون ( پانچ رن ) اس مرتبہ بھی بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوگئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT