Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کو آسان کامیابی

سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کو آسان کامیابی

کرائسٹ چرچ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برینڈن میک کولم کی جارحانہ نصف سنچری نے نیوزی لینڈ کو کرائسٹ چرچ میں سری لنکا کے خلاف آج کھیلے گئے پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے آسان کامیابی دلائی۔ میک کولم نے 19 گیندوں میں 51 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی کا ہدف آسان بنادیا اور ان کے ساتھ کوری اینڈرسن نے تیزی کے ساتھ 81 رنز بناتے ہوئے ب

کرائسٹ چرچ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برینڈن میک کولم کی جارحانہ نصف سنچری نے نیوزی لینڈ کو کرائسٹ چرچ میں سری لنکا کے خلاف آج کھیلے گئے پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے آسان کامیابی دلائی۔ میک کولم نے 19 گیندوں میں 51 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی کا ہدف آسان بنادیا اور ان کے ساتھ کوری اینڈرسن نے تیزی کے ساتھ 81 رنز بناتے ہوئے باقی کام بھی پورا کردیا اور نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خڈف پہلے پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں آسان کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ قبل ازیں اینڈرسن جب آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کو کامیابی کے لئے 7 اوورس میں 10 رنز درکار تھے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مہیلا جئے وردھنے نے 107 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 104 رنز بنایا تھا اور اننگز کے اختتام پر سری لنکا کا مجموعی اسکور 9 وکٹس پر 218 رنز تھا۔ ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 37 سالہ جئے وردھنے کی یہ 18 ویں سنچری تھی اور وہ ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑیوں میں پانچویں مقام پر ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کے بولنگ حملوں کے دوران کسی بھی پریشانی کا شکار ہوئے بغیر کھیلتے رہے اور اننگز کے آخر میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جئے وردھنے کو اگرچہ اپنی ٹیم کے میڈل آرڈر بیٹسمین سے شاید ہی کوئی مدد ملی سکی، اس کے باوجود سری لنکا کو اس وقت اپنی کامیابی کی اُمید نظر آئی جب نیوزی لینڈ کی جوابی اننگز کے دوران مارٹن گپٹل تیسری ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے، لیکن میک کولم نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگاتے ہوئے صرف 19 گیندوں میں نصف سنچری بناتے ہوئے کھیل کی کایاپلٹ دی۔ یہ دراصل ونڈے میچوں کی تاریخ میں ساتویں تیز رفتار ترین نصف سنچری بھی تھی۔ سری لنکا کے سنت جئے سوریہ نے 1996ء میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صرف 17 گیندوں میں نصف سنچری بنایا تھا۔ میک کولم نے سچترا سینا نائیکے کی گیند پر میک کولم نے ہوا میں شاٹ لگادیا اور بالآخر کمارا سنگاکارا کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ ان کا آؤ, ہونا ایک مرحلے پر نیوزی لینڈ کو پریشان کن صورتحال سے دوچار کردیا۔ جب اس کے 3 وکٹس محض 13 رنز کے معمولی اسکور پر گرگئے ۔ 27

گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے لیکن ولیمسن (15) اور گرانٹ ایلوئیٹ ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔ جئے وردھنین نے فرسٹ سلپ پر ولیمسن کو انتہائی مستعدی کے ساتھ کیچ آؤٹ کردیا۔ اس کوشش میں جئے وردھنے نے گیند کو دو مرتبہ بائیں ہاتھ سے چھوٹنے سے بچالیا۔ ٹام لیتھم 15 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 5 وکٹس کے نقصان سے صرف 101 رنز تھا، لیکن اینڈرسن اور رونچی نے چھٹویں وکٹ کی ساجھیداری میں 48 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی لڑاکھڑائی اننگز کو سنبھال لیا۔ ساتویں وکٹ کی ساجھیداری میں اینڈرسن نے ناتھن میک کولم کے ساتھ 60 رنز کا اضافہ کیا۔ تلک رتنے دلشان کو 28 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل ہوئے۔ سینا نائیکے اور نون کولا سیکرا کو 43 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل ہوئے۔سری لنکا کی اننگز میں جئے وردھنے کے سواء کسی دوسرے بیٹسمین نے شاید ہی کوئی مزاحمت کی۔ لاہیرو تھیری منے اور جیون مینڈس دونوں نے فی کس 23 رنز بنائے۔ ان کے سواء سری لنکا کے دیگر کھلاڑی 20 رنز کے انفرادی اسکور تک بھی نہیں پہونچ سکے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT